نئی دہلی، 11 مارچ (یو این آئی) ایگزم بینک کا اندازہ ہے کہ مالی سال 2021-22 کی چوتھی سہ ماہی (جنوری-مارچ) میں ہندوستان سے تجارتی سامان کی برآمد 111.3 بلین ڈالر ہوگی جس میں غیر تیل کی برآمدات کا حصہ 95.2 بلین۔
اس طرح رواں مالی سال
میں مجموعی تجارتی برآمدات 414 بلین ڈالر کی بلند ترین سطح تک پہنچنے کی توقع ہے۔
ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف انڈیا (ایگزم بینک) کی ایک رپورٹ کے مطابق مجموعی برآمدات 23 فیصد اور غیر تیل کی برآمدات 15.8 فیصد کی شرح سے بڑھ رہی ہیں۔