: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی ، 7 اپریل (یو این آئی) حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں فی لیٹر 2 روپے کا اضافہ کیا، لیکن اس اضافے سے عام صارفین پر کوئی اثر نہیں پڑے گا یہ فیصلہ تیل کی عالمی قیمتوں میں جاری اتار چڑھاؤ اور ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے جوابی ٹیرف کے اعلان کے درمیان کیا گیا ہے۔
پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق 8
اپریل سے ہو گا وزارت خزانہ کے محکمہ محصولات نے آج جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا کہ پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں یہ اضافہ کیا گیا ہے۔ دریں اثناء پٹرولیم کی وزارت نے جمعرات کو کہا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں اس اضافے کا بوجھ صارفین پر نہیں ڈالیں گی۔ اس اضافے کے بعد پٹرول پر ایکسائز ڈیوٹی 13 روپے فی لیٹر اور ڈیزل پر 10 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔