the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 11 نومبر (یو این آئی) مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کہا کہ دستکاروں کی شاندار دیسی مصنوعات 'ہنر ہاٹ' کی 'مقامی شان' اور 'عالمی شناخت' ہے مسٹر نقوی نے یہاں دہلی کے پیتم پورہ میں 11 سے 22 نومبر تک چلنے والے 'ہنر ہاٹ' کا افتتاح کیا، جس میں مرکزی وزیر برائے امور نوجواں اور کھیل (آزادانہ چارج) اور اقلیتی امور کے وزیر مملکت کیرن رجیجو بھی موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ 'ہنر ہاٹ' 'ووکل فار لوکل' کے عزم کے ساتھ یہ ملک کے دستکاروں، کاریگروں کی مصنوعات کو فروغ دینے اور 'خود انحصار ہندوستان' مہم کو مستحکم کرنے کے لئے ایک مؤثر پلیٹ فارم ثابت ہو رہا



ہے۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ پیتم پورہ میں منعقدہ 'ہنر ہاٹ' میں 100 سے زائد اسٹال لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے پانچ سالوں میں پانچ لاکھ سے زائد ہندوستانی دستکاروں اور کاریگروں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے والے 'ہنر ہاٹ' کی نایاب دستی مصنوعات لوگوں میں بہت مشہور ہوچکی ہیں۔ 'ہنر ہاٹ' دستی مصنوعات کا ایک 'مستند برانڈ' بن گیا ہے، جس نے ملک کے دور دراز علاقوں کے دستکاروں، کاریگروں اور ہنر مندوں کو مواقع کی منڈی فراہم کی ہے۔ آنے والے دنوں میں 'ہنر ہاٹ' کا انعقاد جے پور، چنڈی گڑھ، اندور، ممبئی، حیدرآباد، لکھنؤ، دہلی (انڈیا گیٹ)، رانچی، کوٹا، سورت / احمد آباد میں کیا جائے گا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.