نئی دہلی، ، 18 اپریل (یو این آئی) بین الاقوامی بازار میں تیل کی قیمتوں میں نرمی آنے کے بعد ہفتے کے روز گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے دن استحکام رہا۔
ملک
کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق ، تیل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
پندرہ دن کے استحکام کے بعد آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے جمعرات کو ان میں کمی کی۔