the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ، 7جنوری (یواین آئی)کووڈ19وبا کے معیشت پرپڑنےوالے منفی اثرات کےسبب مالی سال 2020,21میں ملک کی مجموعی داخلی پیداوار(جی ڈی پی )میں 7اعشاریہ 7فیصدکی گراوٹ کا اندازہ ہے شماریات کے قومی دفتر(این ایس او)کے ذریعہ جمعرات کو قومی آمدنی کا پہلا تخمینہ جاری کیاگیا۔اس میں کہاگیاہے کہ رواں مالی سال میں جی ڈی پی 134اعشاریہ 40لاکھ کروڑ روپئے رہے گی ۔مالی سال 20۔2019میں یہ اعدادوشمار 145اعشاریہ 66کروڑ رپئے رہاتھا۔اس طرح جی ڈی پی اس سال 7اعشاریہ 7فیصد کی گراوٹ درج کی جائیگی ۔مالی سال 20۔2019میں جی ڈی پی میں 4اعشاریہ 2فیصدکا اضافہ ہواتھا۔
آٹھ اہم اقتصادی شعبوں میں صرف



زراعت ، بجلی ،گیس ،پانی کی سپلائی اور دیگر یوٹیلٹی خدمات میں اضافہ درج کیاگیاہے ۔دیگر سبھی شعبوں میں گراوٹ درج کی گئی ۔تجارت ، ہوٹل ،ٹرانسپورٹ ،مواصلات اور نشریات سے متعلق خدمات کے شعبوں میں 21فیصد سے زائد کی گراوٹ رہی ۔
این ایس او کی پریس ریلیز میں کہاگیاہے ’’ کووڈ ۔19وبا کے انفکشن کو روکنے کےلیے 25مارچ 2020سے کچھ پابندیاں لگائی گئی تھیں ۔رفتہ رفتہ پابندیاں ہٹا لی گئی ہیں ، لیکن اقتصادی سرگرمیوں اور اعدادوشمار جمع کرنے میں دشواریاں پیش آئی ہیں ۔‘‘اس میں کہاگیاہے کہ چونکہ اعدادوشمار پوری طرح سے نہیں مل پایاہے اس لیے بعد میں اس میں تبدیلی کا امکان ہے ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.