: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 20 ستمبر (یو این آئی) ایسار گروپ سعودی عرب میں 4 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ سالانہ 4 ملین ٹن کی صلاحیت کے ساتھ ایک مربوط فلیٹ اسٹیل پلانٹ قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے کمپنی نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ اس پلانٹ
کی تعمیر اس سال شروع ہو جائے گی اور یہ سال 2025 تک تیار ہو جائے گا ایسار کارپوریٹ پلاننگ کے جنرل منیجر امر کپاڈیا نے بین الاقوامی پبلیکیشن کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ "گروپ نے سرمایہ کاری کے آسان ماحول کے پیش نظر سعودی عرب کا انتخاب کیا ہے۔