نئی دہلی، 22 اپریل (یو این آئی) ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن (ای ایس آئی سی) کے استفاده کنندگان مرکزی حکومت کی ہیلتھ انشورنس اسکیم آیوشمان بھارت پر دھان منتری جن آرو گیہ یوجنا کے تحت درج اسپتالوں میں بھی علاج کرواسکیں گے اور اس کے لیے اخراجات کی کوئی حد نہیں ہو گی۔
وزارت نے منگل کو یہاں کہا کہ ای ایس آئی سی کو آیوشمان بھارت
پر دھان منتری جن آرو گیه یوجنا کے ساتھ مربوط کیا جارہا ہے۔ اس سے 14.4 کروڑ سے زیادہ ای ایس آئی سی مستفیدین جامع اور کیش لیس طبی دیکھ بھال کا فائدہ اٹھا سکیں گے ۔ ای ایس آئی سی کے مستفیدین اب اپنا علاج آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت درج اسپتالوں میں کروا سکیں گے۔ استفادہ کنندگان کے لیے اخراجات کی کوئی حد نہیں ہو گی اور یہ مکمل طور پر مرکزی حکومت برداشت کرے گی۔