نئی دہلی، 4 جولائی (ایجنسی) ہندوستانی کمیونسٹ پارٹی کے ونے وشوم نے آج راجیہ سبھا میں حکومت سے ملازمین پراویڈنٹ فنڈ کے پنشن یافتگان معاملے کی سماعت کے دوران عدالت میں مثبت رویہ اختیار کرنے کی اپیل کی ہے ۔
مسٹر وشوم نے جمعرات کو وقفہ صفر کے دوران ایوان میں اس معاملے کو اٹھاتے ہوئے کہا کہ ملازمین کی پنشن سے متعلق معاملے کی جمعہ کو عدالت عظمی میں سماعت ہے۔ انہوں نے درخواست کی ہے کہ حکومت کو اس معاملے میں عدالت میں
مثبت رویہ اپنانا چاہئے جس سے ملازمین کو پنشن کی شکل میں قابل قدر رقم مل جائے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ ملازمین کو ایک ہزار روپے سے بھی کم پنشن مل رہی تھی۔ کیرالہ ہائی کورٹ نے بھی کارکنوں کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے انہیں آخری حتمی تنخواہ کی بنیاد پر پنشن دینے کو کہا تھا۔ عدالت عظمی نے بھی اس فیصلے کو صحیح قرار دیا تھا۔ ای پی ایف او نے اس کے خلاف عدالت عظمی میں نظر ثانی کی درخواست کی دائر کی ہے اور اس کی سماعت جمعہ کو ہونی ہے۔