نئی دہلی، 12 نومبر (یو این آئی) محنت و روزگار کے مرکزي وزیر سنتوش کمار گنگوار نے ایمپلائيز پرویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) کے وسطی دہلی علاقائی دفتر کو کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران نمایاں کام کرنے پر اعزاز سے نوازا ہے ای پی ایف او کے وسطی دہلی علاقائی دفتر کے ریجنل پروویڈنٹ فنڈ کمشنر آلوک یادو نے اپنے دفتر اور عملہ کی جانب سے ایوارڈ حاصل کیا۔ مرکزی وزیر نے ان کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے انہيں ایک سپاشنامہ پیش کیا۔
مسٹر آلوک یادو نے جمعرات کے روز یہاں بتایاکہ ای پی ایف او کے
وسطی دہلی علاقائی دفترکو وزارت محنت نے کووڈ -19 کی وبا کے دوران اپنے ممبروں کی شکایات کو نمٹانے میں عمدہ کام کرنے کے لیے اعزاز سے نوازاہے۔ کل یہ ایوارڈ مسٹر گنگوار نے وسطی دہلی علاقائی کمشنر کو وزارت میں منعقدہ ایک تقریب میں پیش کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں تین دفاتر کو یہ اعزاز دیا گیا ہے۔ دہلی سنٹرل کے علاوہ، دہلی ایسٹ اور آر کے پورم (بنگلور) کو بھی نوازا گیا۔
ای پی ایف او کے علاوہ سنٹرل لیبر کمشنر آفس اور ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن کے تین دفاتر کو بھی اعزاز سے نوازا گیا ہے۔