the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 31 مئی (یو این آئی) ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) نے کووڈ- 19 کی دوسری لہر کے دوران اپنے شیئر ہولڈروں کو ناقابل واپسی ایڈوانس پروویڈنٹ فنڈ نکالنے کی اجازت دے دی ہے۔
وزارت محنت و روزگار نے پیر کے روز یہاں بتایا کہ اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
عالمی وباءکے دوران ای پی ایف او کے ممبروں کی مالی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے مارچ 2020 میں پردھان منتری غریب کلیان یوجنا (پی ایم جی کے وائی) کے تحت رقم نکالنے کا خصوصی بندوبست کیا گيا



تھا۔ اس کے مطابق تین مہینے کی بنیادی تنخواہ اور مہنگائی بھتے کی حد تک یا ممبر کے اکاؤنٹ میں جمع رقم کا 75 فیصد تک ، جو بھی کم ہے، نکالا جاسکتا ہے۔ ممبران اس سے کم رقم نکالنے کے لئے بھی درخواست دے سکتے ہیں۔
کووڈ- 19 کی دوسری لہرکے دوران، ای پی ایف او کے ممبروں کی مدد کے لئے امدادی اسکیم شروع کی گئی ہے، خاص طور پر جن کی ماہانہ تنخواہ 15000 روپے سے بھی کم ہے۔ ای پی ایف او نے اب تک 76.31 لاکھ کووڈ-19 سے متعلق ایڈوانس ادائیگی کے دعوؤں کو نمٹایا ہے اور مجموعی طور پر 18698.15 کروڑروپے جاری کیے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.