نئی دہلی، 25 دسمبر (یو این آئی) ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) نے اس سال اکتوبر میں 13.41 لاکھ ممبران کا اضافہ کیا ہے۔
مرکزی وزارت محنت اور روزگار نے بدھ کے روز یہاں کہا کہ اسی مدت
کے دوران 18-25 سال کی عمر کے گروپ میں شامل ہونے والے نئے ارکان کی کل تعداد 5.43 لاکھ ہے۔ اس ماہ کے دوران جوڑے گئے نئے ارکان میں سے تقریباً 2.09 لاکھ نئے ارکان خواتین ہیں۔ یہ تعداد اکتوبر 2023 کے مقابلے میں 2.12 فیصد زیادہ ہے۔