نئی دہلی، 20 مئی (یو این آئی) ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) نے مارچ 2022 میں ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ (ای پی ایف) میں 15 لاکھ سے زیادہ صارفین کو شامل کیا ہے، جن میں زیادہ تر مہاراشٹر، کرناٹک، تمل
ناڈو، گجرات، ہریانہ اور دہلی سے ہیں۔
مرکزی وزارت محنت اور روزگار نے جمعہ کو یہاں کہا کہ ای پی ایف او نے مارچ 2022 میں 15.32 لاکھ خالص صارفین کو شامل کیا ہے۔
یہ فروری 2022 کے مقابلے میں 2.47 لاکھ زیادہ ہیں۔