نئی دہلی ، 20 اپریل ( یواین آئی) ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) نے فروری 2021 میں 12 لاکھ 37 ہزار نئے شیئر ہولڈروں کو شامل کیا ہے ۔
مرکزی وزارت برائے محنت و روزگار نے منگل کو
یہاں جاری کردہ اعدادوشمار میں بتایا کہ مالی سال 2020-21 کے دوران پراویڈنٹ فنڈ میں 69.58 لاکھ شیئر ہولڈر شامل ہوئے ہیں ۔
فروری 2021 میں اور جنوری 2021 میں شیئر ہولڈروں کی تعداد میں 3.52 فیصد کا اضافہ درج کیاگیا ہے ۔