نئی دہلی، 11 فروری (یو این آئی) وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے جمعہ کو راجیہ سبھا میں کہا کہ ملک میں روزگار کے مواقع بڑھے ہیں اور حکومت کورونا وبا کے دوران بھی مہنگائی پر قابو پانے میں کامیاب رہی ہے۔
ایوان میں
مرکزی بجٹ 2022-23 پر تقریباً 12 گھنٹے کی بحث کا جواب دیتے ہوئے محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ ملک میں بجٹ اگلے 25 برسوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے اور یہ مستقبل کی تصویر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت مضبوط ہو رہی ہے۔