نئی دہلی، 6 مئی (یو این آئی)ایمپلائز پرویڈنٹ فنڈ تنظیم - ای پی ایف او نے کورونا وبا کی وجہ سے لاک ڈاؤن کو دیکھتے ہوئے آجروں کو ای میل کے ذریعے اپنی درخواست بھیجنے کی اجازت دی ہے۔
مرکزی وزارت محنت اور روزگار نے بدھ
کو یہاں بتایا کہ ای پی ایف او نے لاک ڈاون کے دوران آجروں کے لئے انتظامی طریقہ کار میں نرمی کی ہے۔
آجر اپنے گراہک کو جانو(کے وائی سی) اور دعوی بھیجنے جیسے درخواستوں کو ای میل کے ذریعے اپنے متعلقہ علاقائی دفاتر کو بھیج سکتے ہیں۔