ممبئی 04 نومبر (یو این آئی ) ملک کے سب سے بڑے تجارتی بینک اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) نے رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں 14330 کروڑ روپے کا خالص منافع کمایا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 13265 کروڑ روپے کے منافع سے آٹھ فیصد زیادہ ہے۔
بینک نے آج اسٹاک مارکیٹ کو بتایا کہ ستمبر 2023
کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں اس کی خالص سود کی آمدنی 39500 کروڑ روپے رہی ہے، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 35183 کروڑ روپے کے مقابلے میں 12.27 فیصد زیادہ ہے۔
بینک نے کہا کہ اس کا مجموعی این پی اے اس سہ ماہی میں 97 میس پوائنٹس سے بڑھ کر 2.55 فیصد ہو گیا ہے جبکہ مالی سال 2022-23 کی دوسری سہ ماہی میں یہ 3.52 فیصد تھا۔