نئی دہلی، 25 نومبر (یو این آئی) حکومت نے کہا ہے کہ ستمبر 2021 میں ملازمین کے پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن کے پروویڈنٹ فنڈ سے آٹھ لاکھ 94 ہزار سے زیادہ، ملازمین کی ہیلتھ انشورنس اسکیم سے 13 لاکھ 37 ہزار سے زیادہ اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن اور نیشنل پنشن اسکیم سے 72,000 سے زائد ملازمین کو شامل کیا گیا ہے۔
جمعرات کو ستمبر 2021 میں روزگار کے منظر نامے سے متعلق اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے، مرکزی شماریات کے دفتر نے یہاں کہا کہ ستمبر 2021 میں کل آٹھ لاکھ 94 ہزار 732 نئے ملازمین ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) میں شامل ہوئے ہیں۔ ان میں سے چھ لاکھ 70 ہزار
143 مرد اور دو لاکھ 24 ہزار 569 خواتین ہیں۔ ان کے علاوہ 12 تیسری جنس کے افراد ہیں اور آٹھ کے بارے میں معلومات دستیاب نہیں ہیں۔ ستمبر 2017 سے ستمبر 2021 کی مدت میں کل ای پی ایف او میں 4 کروڑ 71 لاکھ 24 ہزار 523 نئے ملازمین شامل ہوئے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2021 میں ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن (ای ایس آئی سی ) کے دوران 13 لاکھ 37 ہزار 797 ملازمین کو شامل کیا گیا ہے۔ ان میں سے 10 لاکھ 99 ہزار 189 مرد اور دو لاکھ 38 ہزار 577 خواتین ہیں۔ اس کے علاوہ 31 دیگر زمرے میں ہیں۔ ستمبر 2017 سے ستمبر 2021 تک کل پانچ کروڑ 70 لاکھ پانچ ہزار 426 ملازمین ای ایس آئی سی میں شامل ہوئے ہیں۔