the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی‘ 30نومبر (یو این آئی)اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے آج کہا کہ حکومت نے معیشت میں بہتری کے لئے جو قدم اٹھائے ہیں ان کے نتائج سامنے آرہے ہیں اور مجموعی گھریلو پیداوار(جی ڈی پی) کے اعدادو شمار میں نظر آنے والی گراوٹ عالمی وجوہات کے سبب ہے۔
مودی حکومت کے دوسرے دور کے ھ ماہ مکمل ہونے کے موقع پر مسٹر جاوڈیکر نے یہاں ایک میٹنگ کے دوران نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان چھ مہینوں میں ملک ترقی کی جانب تیزی سے بڑھا ہے۔ بنیادی ڈھانچوں کی ترقی کا کام تیزی سے ہوا ہے اور حکومتی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”اقتصادی سستی جو دنیا بھر میں ہے اسی کا تھوڑا اثر ملک میں بھی دکھائی دے رہا ہے۔



لوگوں کے ہاتھوں میں پیسے کی ترسیل میں اضافہ ہوا ہے۔“
انہوں نے کہا کہ حکومت نے کئی بڑے بڑے فیصلے کئے ہیں۔ بینکوں کا انضمام ہو یا بینکوں کو ستر ہزار کروڑ روپے دینے کی بات ہو۔ ڈھائی لاکھ کروڑ روپے کا قرض صنعتوں کو دینے کا خصوصی پروگرام ہو یا این سی ایل ٹی میں زیر التوا بہت سارے معاملات سلجھانے کی بات ہو یا پھر سرکاری کمپنیوں کے سرمایہ کشی کی بات ہو۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ ہندوستان سب سے کم کارپوریٹ ٹیکس والا ملک بن گیا ہے جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے۔ ملک ترقی کے راستے پر بڑھ رہا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت کے کام کا نتیجہ زمین پر بھی دکھائی دے رہا ہے۔ تیزی سے بنیادی ڈھانچوں کی ترقی ہورہی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.