: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 20 دسمبر ( یواین آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر آنند شرما نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت گہرے بحران میں ہے اور اس سے نکلنے کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کر کے لوگوں کی خریداری صلاحیت بڑھانے کی ضرورت ہے مسٹر شرما نے جمعہ کے روز یہاں ایسوسی ایٹڈ چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری آف انڈیا کی سالانہ کانفرنس میں کہا کہ جب تک لوگوں کی خریداری صلاحیت نہیں بڑھےگي تب تک صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ نہیں ہو گا ۔ لوگ خریداری نہیں کر پائیں گے تو اقتصادی
بحران سے نمٹنا مشکل ہو جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بے روزگاری کئی دہائیوں میں سب سے زیادہ سطح پر ہے اور اقتصادی بحران کی وجہ سے کروڑوں لوگوں کا روزگار چھین گیا ہے ۔ گزشتہ پانچ برسوں میں چار کروڑ لوگوں کو روزگار سے ہاتھ دھونا پڑا ہے ۔ بازار ٹوٹا ہے، روپیہ میں گراوٹ آئی ہے، ٹیکسٹائل صنعت میں کمی آئی ہے ۔ گاڑی صنعت گراوٹ آئی ہے ۔ مجموعی گھریلو پیداوار کی شرح نمو سات برس کی کم سطح پر ہے۔کارپوریٹ ٹیکس کم ہو گیا ہے ۔ صنعتی ترقی کی شرح کم ہوئی ہے اور زرعی شعبے چوپٹ ہو گیا ہے ۔