the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 06 ستمبر (یو این آئی) نجی شعبے کی کھپت اور سرمایہ کاری دونوں میں اضافے کی وجہ سے موجودہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں ملک کی حقیقی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کا تخمینہ 7-8 فیصد ہے۔
پیر کو جاری ہونے والی مالیاتی شعبے کی کمپنی موتی لال اوسوال سروسز لمیٹڈ (ایم او ایف ایس ایل) کی ایکوسکوپ رپورٹ کے مطابق رواں سال جولائی میں نجی کھپت تین ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ نجی سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اس کی وجہ سے جولائی



میں جی ڈی پی 5.6 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے۔ وہیں اس مدت کے دوران مجموعی قدر میں اضافہ (جی وی اے) 7.7 فیصد ہونے کا امکان ہے۔ اس کی بنیاد پر مالی سال 2021-22 کی دوسری سہ ماہی میں حقیقی جی ڈی پی سات سے آٹھ فیصد تک رہ سکتا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ جولائی 2021 میں مجموعی کھپت بڑھ کر 5.1 فیصد ہو گئی جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں منفی 12.1 فیصد تھی۔ دریں اثنا، سالانہ بنیادوں پر نجی کھپت 6.9 فیصد کی تین ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ تاہم حکومتی کھپت میں 31 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.