the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی،5 اپریل ( یواین آئی) ملک میں ایک لاکھ سے زائد کورونا کیسز پائے جانے اور کئی طرح کی پابندیاں لگائے جانے کے خدشات کے درمیان شیئر بازار میں کہر ام مچ گیا جس سے دونوں اہم انڈیکس میں ڈھائی فیصد سے زیادہ کی گراوٹ آئی بی ایس ای کا 30 حصص پر مشتمل انڈیکس ابتدائی کاروبار میں میں نو پوائنٹس کی معمولی گراوٹ کے ساتھ 50020.91 پر کھلا ، لیکن پھردیکھتے ہی دیکھتے یہ تقریبا 1500پوائنٹس کی گراوٹ سے 48638.62پر آگیا۔ ابتدائی کاروبار میں سینسیکس 50028.67 پوائنٹس کے ساتھ اعلی



ترین سطح پر پہنچا ، لیکن اس کے بعد اس نے نیچے گرنا شروع کیا جس سے یہ 48638.62 پوائنٹس پر آگیا۔ فی الحال سینسیکس 2.84 فیصد یعنی 1188.05 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 48841.78 پر کاروبار کر رہا ہے۔
نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی بھی 30 پوائنٹس کی گراوٹ سے 14837.70 پر کھلا۔ شروع میں یہ 14849.85 پوائنٹس کی اعلی ترین سطح پر چلا گیا لیکن اس کے بعد فروخت کا دباؤ شروع ہوکر 14479.30 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا۔ فی الحال ،یہ 323.10 پوائنٹس یعنی 2.17 کی گراوٹ سے 25. 14544 پر کاروبار کررہاہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.