the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 19 اپریل (یواین آئی ) وزارت داخلہ نے واضح کیا ہے کہ ای کامرس کمپنیوں کو بیس اپریل کے بعد بھی غیر ضروری اشیاء کی فراہمی کرنے کی اجازت نہیں ہو گی ۔
وزارت نے آج ایک حکمنامہ جاری کر کے کہا ہے کہ ای -كامرس کمپنیاں 20 اپریل کے بعد بھی صرف اشیائے ضروری کی سپلائی ہی کریں گی اور اس کے لیے انہیں اپنی گاڑیوں کو سڑک پر اتارنے سے پہلے ضروری اجازت بھی لینی ہوگی ۔ واضح ر ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ منگل کو کورونا وبا کے پیش نظر ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے دوسرے مرحلے کا اعلان کرتے ہوئے اسے تین مئی تک توسیع دینے کا اعلان کیا تھا ۔ انہوں نے کہا تھا کہ کچھ ضروری سرگرمیوں کو 20 اپریل سے شروع



کرنے کی اجازت دی جائے گی ۔ حالانکہ یہ فیصلہ لاک ڈاؤن کی ہدایات پر عمل درآمد کرنے کی بنیاد پر لینے کی بات کہی گئی تھی ۔
اس کے بعد وزارت داخلہ نے لاک ڈاؤن سے متعلق ہدایات جاری کیں تھی اور ان میں کہا گیا تھا کہ ای کامرس کمپنیوں کو 20 اپریل کے بعد کاروبار کی اجازت دی جائے گی ۔ وزارت داخلہ نے آج اس سلسلے میں صورت حال واضح کرتے ہوئے کہا کہ ای -كامرس کمپنیوں پر بھی غیر ضروری سامانا کی سپلائی سے متعلق پابندیوں کا اطلاق رہے گا اور وہ 20 اپریل کے بعد بھی غیر ضروری سامان کی فراہمی نہیں کر سکیں گی ۔ ضروری اشیاء کی فراہمی کرنے والی ای-کامرس کمپنیوں کو اپنی گاڑیوں کو سڑک پر اتارنے سے پہلے اجازت لینی ہوگی ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.