نئی دہلی، 19 مئی (یو این آئی) کووڈ۔ 19 وبائی بیماری کی دوسری لہر کے نتیجے میں ہوائی مسافروں کی تعداد میں زبردست کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد وزارت شہری ہوا بازی نے اپنی ویب سائٹ پر روزانہ کے اعداد و شمار جاری کرنا بند
کردیئے ہیں۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل جنرل سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) کے ذریعہ منگل کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، اس سال مارچ کے مقابلہ میں ، اپریل میں گھریلو راستوں پر مسافروں کی تعداد 26.81 فیصد کم ہوکر 57.25 لاکھ رہ گئی۔