the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ، یکم فروری (یو این آئی) کووڈ۔ 19 کی وجہ سے رواں مالی سال میں مالی خسارہ بڑھ کر 9.5 فیصد تک متوقع ہے۔
وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے پیر کو پارلیمنٹ میں مالی سال 2021-22 کے لئے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا ، “مالی سال 2020-21 کے آغاز میں وبائی امراض کی وجہ سے محصول کی حصولیابی کمزوری تھی۔ اس کے ساتھ ساتھ ، ایس سی / ایس ٹی سمیت معاشرے کے غریبوں ، خواتین ، معاشرے کے دیگر کمزور طبقات کو ضروری راحت کی فراہمی کے لئے اخراجات کو بڑے پیمانے پر بڑھانا پڑا۔ … اس کے نتیجے میں 2020-2021 میں 30.42 لاکھ کروڑ روپئے کے بجٹ تخمینے کے مقابلے میں نظرثانی شدہ تخمینے کے مطابق 34.50 لاکھ کروڑ روپئے خرچ ہونے کا امکان



ہے۔
محترمہ سیتارمن نے مالی سال 2021-22 کے لئے 34،83،236 کروڑ روپئے کا بجٹ پیش کیا۔ مالی سال 2020-21 کے لئے 30،42،230 کروڑ روپئے کے بجٹ کی منظوری دی گئی تھی جس میں ترمیم شدہ تخمینے میں بڑھاکر 34،50،305 کروڑ روپے کردیا گیا ہے۔
رواں مالی سال کے لئے مالی خسارے کا تخمینہ 3.5 فیصد سے بڑھا کر 9.5 فیصد کردیا گیا ہے۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے سرکاری قرضوں ، ملٹی لیول لون ، چھوٹے سیونگ فنڈز اور قلیل مدتی قرضوں کا سہارا لیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ رواں مالی سال کے باقی دو ماہ میں مارکیٹ سے 80 ہزار کروڑ روپئے اکٹھے کیے جائیں گے۔ آئندہ مالی سال میں مالی خسارہ 6.8 فیصد ہوگا۔ سال 2025-26 تک اسے جی ڈی پی کے 4.5 فیصد سے کم تک لانے کا ہدف ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.