نئی دہلی/1نومبر(ایجنسی) ٹیلی کام انڈسٹری میں ریلائنس جیو (Reliance Jio) سے جھنڈے گاڑنے کے بعد اب مکیش امبانی فکسڈ لائن براڈبینڈ اور ٹیلی ویژن انڈسٹری میں بھی دھمال مچانے کی تیاری کر رہے ہیں. مکیش امبانی اگلے سال تک جیو کی ہائی سپیڈ فائبر ہوم براڈبینڈ سروس شروع کرنے کی تیاری میں ہے. آغاز میں 30 سے زیادہ شہروں میں تیز رفتار والی فائبر ٹو ہوم (FTTH) براڈبینڈ سروس شروع کی
جائے گی. اس کے ذریعے صارفین کو TV کے ساتھ ہی انٹرنیٹ کی سہولت مل سکتی ہے، جس میں 1 جی بی پی ایس فی سیکنڈ کی پریمیم سپیڈ ملے گی.
تیزی سے بڑھتی ہوئی فائبر ٹو ہوم براڈبینڈ سروس کی آزمائش 10 شہروں میں شروع ہوچکی ہے. اس میں آپ کو فی سیکنڈ 1 GBPS پریمیم رفتار ملے گی. انٹرنیٹ کی اس رفتار کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ دو سے تین گھنٹے کی فلم صرف 2 سے 3 سیکنڈ میں ڈاؤن لوڈ کی جا ئے گی.