نئی دہلی، 28اکتوبر (یو این آئی) وپرو کمپنی کے بانی اور عوامی فلاہ وبہبود کے لئے عطیہ دہندہ کے طورپر مشہور عظیم پریم جی نے اس سال 9,713کروڑ روپے کے سالانہ عطیہ کے ساتھ مالی سال 2021میں مسلسل دوسرے سال ملک کے سب بڑے عطیہ دہندہ رہے جبکہ ملک کے سب سے بڑے صنعت کار
مکیش امبانی 577کروڑ روپے کے عطیہ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے ہیں۔
ایڈلگیور ہرون انڈیا فلان تھروپی کی جاری آٹھویں سالانہ فہرست میں مسٹر پریم جی مسلسل دوسرے سال ہندستانی عطیہ دہندگان میں ٹاپ پر رہے ہیں۔
مسٹر پریم جی نے روزانہ 27کروڑ روپے عطیہ میں دیئے ہیں۔