ممبئی، 9 نومبر (یو این آئی) ا ملک کے شیئر بازاروں میں پیر کے روز دیوالی سے ایک ہفتے قبل اس کی چمک دکھائی دی اور بامبے اسٹاک ایکسچنج 500 پوائنٹس کے اضافے سے شروعاتی کاروبار میں ہی 42 ہزار کا ہندسہ عبور کرگیا، جبکہ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کے نفٹی کو بھی 150 پوائنٹس کی مضبوط برتری حاصل ہوئی۔
چوطرفہ
خریداری سے سینسیکس جمعہ کے روز 41893.06 پوائنٹس پر بند ہونے کے مقابلہ میں 42273.97 پوائنٹس پر کھلا اور 42566.34 پر چڑھنے کے بعد فی الحال 42448.03 پوائنٹس پر 554.97 پوائنٹس اوپرہے۔
نفٹی بھی پیچھے نہیں رہا۔ ابتدا میں 12399.40 پوائنٹس پر کھللراوپر 12451.80 تک گیا اور فی الحال 12419.15 پوائنٹس پر 155.60 کی اونچائی پر کاروبار کررہا ہے۔