نئی دہلی،21 اکتوبر(یواین آئی) مرکزی حکومت نے بازار کو رفتار دینے کےلئے 30 لاکھ 70 ہزار غیر گیزیٹڈ مرکزی ملازمین کو 3737 کروڑ روپے کا بونس دینے کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعظم نریندرمودی کی صدارت میں بدھ کو یہاں ہوئی مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں اس ضمن کی تجویز کو منظوری دی گئی۔
میٹنگ کے بعد اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ پیداوری اور غیر پیداوری
پر مبنی یہ بونس مالی سال 20-2019 کےلئے ہوگا اور اس کی ادائیگی وجے دشمی سے پہلے ہو جائے گی۔بونس کی ادائیگی ملازمین کے بینک کھاتوں میں کیا جائےگا۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی ملازمین ،ریلوے،ڈاکتار، دفاعی پیداوار،ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن اور ملازمین ریاست بیمہ کارپوریشن کے ملازمین کو اس کا فائدہ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پیسہ درمیانے طبقے کے پاس جائے گا اور بازار سے مانگ میں اضافہ ہوگا۔