the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی‘ 9اکتوبر (یو این آئی) حکومت نے مرکزی ملازمین اور پینشن یافتگان کے لئے مہنگائی بھتہ کی ایک ساتھ پانچ فیصدکا اضافہ کرکے انہیں دیوالی کا تحفہ دیا ہےعام طور پرمہنگائی بھتہ میں ایک سے دو فیصد کا اضافہ ہوتا رہا ہے لیکن اس مرتبہ پانچ فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے یہ اضافہ یکم جولائی 2019 سے نافذ العمل ہوجائے گاوزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں آج یہاں کابینہ کی میٹنگ میں اس کو منظوری دی گئی میٹنگ کے بعد اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ مرکزی ملازمین اور پنشن یافتگان کے لئے مہنگائی بھتہ 12 فیصد سے بڑھاکر 17 فیصد کردیا گیا ہے۔اس سے سرکاری خزانہ پر 15909.35کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ اس میں سے رواں مالی سال میں جولائی سے فروری 2020 تک آٹھ ماہ



میں 10606.20 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گاانہوں نے کہا کہ مرکزی ملازمین کے مہنگائی بھتے میں اضافہ سے سرکاری خزانہ پر سالانہ 8590.20 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ رواں مالی سال میں جولائی سے فروری تک آٹھ ماہ میں 5726.80 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ آئے گا۔ پینشن یافتگان کے مہنگائی بھتے میں اضافہ سے سرکاری خزانہ پر سالانہ 7319.15 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔ رواں مالی سال میں جولائی سے فروری تک آٹھ ماہ میں 4870 کروڑ روپے کا بوجھ آئے گا۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت کے اس فیصلے سے مرکزی حکومت کے 49.93لاکھ ملازمین اور 65.26 لاکھ پنشن یافتگان کو فائدہ ہوگا۔ ساتویں اجرت کمیشن کی سفارشات کے مطابق مہنگائی بھتے میں اضافہ کئے جانے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی بڑھنے کے مدنظر یہ اضافہ کیا گیا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.