نئی دہلی، 31 اگست (یو این آئی) تہواروں کے سیزن کی شروعات کے پیش نظر ریلائنس جیو نے اپنے صارفین کے لئے یکم ستمبر سے نئے پری پیڈ پلان شروع کرنے کا اعلان کیا ہے 499 روپے ماہانہ سے شروع ہونے والے ان پری پیڈ پلان کی خاصیت یہ ہے کہ انہیں بغیر کسی رکاوٹ کے ڈزنی ہاٹ اسٹار کا مکمل مواد مل جائے گا ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار نے ہندوستان میں متعارف کرائے گئے اپنے مواد کی رینج میں بڑی تبدیلیاں کی ہیں۔
ڈزنی پلس نے ہاٹ اسٹار کے اس نئے مواد کو جیو صارفین کے لیے لانے کے نئے منصوبے متعارف کرائے ہیں۔ جیو کے تمام نئے پری پیڈ پلان میں ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار کی ایک سالہ سبسکرپشن ملے گی۔
ریلائنس جیو کے موجودہ پری پیڈ پلان کے ساتھ، صارفین ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار کی وی آئی پی سبسکرپشن حاصل کرتے تھے، جس میں ناظرین کو براہ راست کھیل، ہاٹ اسٹار اسپیشل، بلاک بسٹر فلمیں اور ٹی وی شوز وغیرہ ملتے تھے۔