نئی دہلی، 15 دسمبر(یو این آئی)ریلائنس جیو پلیٹ فارم کے ڈائریکٹر ایشا امبانی اور آکاش امبانی نے چھوٹے کاروباروں کو ملک کی ریڑھ کی ہڈی بتاتے ہوئے کہا کہ وبائی مرض نے ہمارے کاروبار کرنے کا طریقہ بدل دیا ہے اب وقت آگیا ہے کہ علاقے کے کیرانہ اسٹورز کو ڈیجیٹل اسٹورز میں تبدیل کیا جائے ریلائنس سے وابستہ 30,000 خوردہ فروشوں کا حوالہ دیتے ہوئے آکاش امبانی نے کہا کہ ریٹیل سیکٹر میں آن لائن اور آف لائن دونوں اسٹورز کے لیے جگہ موجود ہے ایشا اور آکاش امبانی فیس بک کے فیول فار انڈیا 2021 ایونٹ میں عملی طور پر حصہ لے رہے تھے۔
چیف بزنس آفیسر، میٹا (فیس بُک) مارنے لیون کے ایک سوال کے جواب میں، ایشا امبانی نے کہا کہ ہمارے والد مکیش امبانی کا وژن تھا کہ لاکھوں چھوٹے خوردہ فروشوں کو جیو اور جیو مارٹکے ذریعے ڈیجیٹل طور پر قابل
بنایا جائے۔ ہم ان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے میں ایک قدم اور قریب آگئے ہیں۔ آکاش اور میرے لیے ذاتی طور پر بہت اہم ہے۔
مارنے جیو کے مضبوط کنزیومر بیس اور کفایتی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے سوال پوچھا کہ وہاٹس ایپ کے ذریعہ سے جیو موبائل ری چارج کیسے کام کررہا ہے۔سوال کے جواب میں آکاش امبانی نے کہا کہ واٹس ایپ پر جیو کو ری چارج کرنا بہت آسان ہے، یہ ایک دو مراحل میں مکمل ہوجاتا ہے۔ اس نے جیو صارفین کے لیے زندگی کو آسان بنا دیا ہے۔ بزرگ شہریوں کا حوالہ دیتے ہوئے ایشا نے کہا کہ ب بزرگ شہریوں کے لیے بعض اوقات باہر جانا مشکل ہو سکتا ہے، اس لیے واٹس ایپ کے ذریعے جیو ری چارج بہت آسان ثابت ہو رہا ہے۔
فیول فار انڈیا 2021 دراصل انٹرویوز کا ایک سلسلہ ہے جس میں فیس بک کے ایگزیکٹوز ملک کی تمام نامور شخصیات سے انٹرویو لے رہے ہیں۔