نئی دہلی 28 جولائی (یواین آئی ) ڈیزل کی قیمتیں منگل کو مسلسل دوسرے دن اور پٹرول کے 29 ویں دن مستحکم رہیں ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق ، قومی دارالحکومت دہلی میں آج ڈیزل کی قیمت 81.94 روپے فی لیٹر اور ممبئی میں 80.11 روپے فی لیٹر کی سطح پر مستحکم رہیں۔ کولکاتہ اور چنئی میں ، یہ بالترتیب 77.04 اور 78.86 روپے فی لیٹر رہیں ، جو اکتوبر 2018 کے بعد کی بلند ترین سطح ہے۔ اتوار کے روز بھی ڈیزل کی خوردہ قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی تھی۔
دہلی میں پٹرول کی قیمت
80.43 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہی ، یہ 27 اکتوبر 2018 کے بعد کی بلند ترین سطح ہے۔ کولکاتہ ، ممبئی اور چنئی میں پٹرول کی قیمتیں بھی بالترتیب 82.10 روپے ، 87.19 روپے اور 83.63 روپے فی لیٹر پر رہیں۔
ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت (فی لیٹر میں) مندرجہ ذیل تھی۔
شہر ----------- پٹرول ----------------- ڈیزل
دہلی ------------ 80.43 (مستحکم) ---------- 81.94 (مستحکم)
کولکتہ --------- 82.10 (مستحکم) ---------- 77.04 (مستحکم)
ممبئی ---------- 87.19 (مستحکم) ---------- 80.11 (مستحکم)
چنئی ----------- 83.63 (مستحکم) ---------- 78.86 (مستحکم)