نئی دہلی/8جولائی(ایجنسی) ڈیزل کی قیمت میں پیر کو گراوٹ درج کی گئی جبکہ پیٹرول کی قیمت لگاتار دوسرے دن مستحکم رہی- تیل کمپنیوں نے ڈیزل کی قیمت میں دہلی میں 10 پیسے ، کولکتہ میں پانچ پیسے، ممبئی میں 10 پیسے اور چنئی میں 14 پیسے فی لیٹر کی کٹوتی کی ہے- عام بجٹ 20-2019 میں پیٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی
اور سیس میں اضافہ کے بعد ہفتہ کو پورے ملک میں دونوں وہیکل ایندھن کی قیمت کے بعد بھاری اضافہ ہوگیا، جسکے بعد پہلی بار ڈیزل میں صارفین کو تھوڑی راحت ملی ہے-
انڈین آئیل کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی، کولکتہ ، ممبئی اور چنئی میں پیر کو پیٹرول کی قیمت 72٫96 روپے، 75.15 روپے، 78.57 روپے اور 75.76 روپے فی لیٹر بنے ہوئے ہیں-