نئی دہلی، یکم اکتوبر (ایجنسی) تیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیر کے روز پٹرول اور ڈیزل کے داموں میں لگاتار پانچویں دن اضافہ کیا جس سے ممبئی میں پٹرول پہلی بار 91 روپے اور دلی میں ڈیزل 75 روپے فی لیٹر کے پار پہنچ گیا۔
چار بڑے شہروں دہلی، کولکاتا، ممبئی اور چنئی میں آج پٹرول کی قیمتوں میں 23 پیسےسے 25 پیسے اور ڈیزل 30 سے 32پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوگیا ہے۔ یہ پٹرول میں دو ہفتے کا اور ڈیزل میں تین ہفتوں کا سب سے بڑا اضافہ ہے۔
ملک کی سب سے بڑی تیل مارکٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق تجارتی راجدھانی ممبئی میں آج پٹرول 24 پیسے مہنگا ہوکر 91.08 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 32 روپے کے اضافے کے ساتھ 79.72 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے۔
Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">قومی راجدھانی دلی میں پٹرول کے داموں میں 24 پیسے کا اضافہ ہوکر اب یہ 83 روپے 73 پیسے اور ڈیزل 30 پیسے بڑھ کر 75 روپے 9 پیسے فی لیٹر ہوگیا۔ کولکاتا میں پٹرول 23 پیسے اور ڈیزل 30 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا ۔ اب ان کی قیمتیں بالترتیب 85 روپے 53 پیسے اور 76 روپے 94 پیسے فی لیٹر پر پہنچ گئی ہیں۔
چنئی میں آج پٹرول کے داموں 25 پیسے اور ڈیزل میں 32 پیسے کا اضافہ ہوکر یہ بالترتیب 87 روپے 5 پیسے اور 79 روپے 40 پیسے فی لیٹر فروخت ہوا۔
اس سے قبل ماہ ستمبر میں دلی، کولکاتا، ممبئی اور چنئی میں پٹرول بالترتیب 4 روپے 97 پیسے، 3 روپے 86 پیسے، 4 روپے 91 پیسے اور 5 روپے 22 پیسے اور ڈیزل بالترتیب 4 روپے 58 پیسے، 3 روپے 58 پیسے، 4 روپے 86 پیسے اور 4 روپے 90 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا تھا۔