نئی دہلی، 10 اگست (ایجنسی)بین الاقوامی بازاروں میں کچے تیل میں کمی کی وجہ سے ملک میں ڈیزل کی قیمتوں میں سنیچر کو مسلسل تیسرے دن کمی آئی جبکہ دو دن کی کمی کے بعد پٹرول کی قیمت مستحکم
ہے۔
ملک کی سب سے بڑی تیل کمپنی انڈین آئل کارپوریشن نے بتایا ہے کہ قومی راجدھانی دلی میں ڈیزل آج 11 پیسے سستا ہوکر 64ء65 روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔
یہ پانچ جولائی کے بعد سب سے نچلی سطح ہے۔