نئی دہلی 13 فروری (یواین آئی) پٹرول کی قیمتیں جمعرات کے روز مسلسل دوسرے دن مستحکم رہیں جبکہ ڈیزل پانچ پیسے سستا ہوا۔
ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق، قومی دارالحکومت دہلی میں پیٹرول آج 71.94 روپے فی لیٹر رہا۔ یہ 13 ستمبر 2019 کے بعد سب سے نچلی سطح ہے۔یہاں ڈیزل کی قیمت پانچ پیسے کم ہوکر 64.82 روپے فی لیٹر رہ گئی جو گزشتہ سال 05 جولائی کے بعد کی سب
سے نچلی سطح ہے۔ واضح رہے کہ 05 جولائی 2019 کو بجٹ میں پٹرول-ڈیزل پر دو دو روپیہ کے اضافے کے ساتھ اگلے دن ان کی قیمت اچانک بڑھ گئی تھی۔
کولکتہ میں پٹرول کی قیمت 74.58 روپے، ممبئی میں 77.60 روپے اور چنئی میں 74.73 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہی۔
کولکتہ، ممبئی اور چنئی میں ڈیزل پانچ پانچ پیسے سستا ہوا۔ ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت آج کولکتہ میں 67.14 روپے، ممبئی میں 67.93 روپے اور چنئی میں 68.45 روپے رہی۔