نئی دہلی، 02 اکتوبر (یو این آئی) ملک کے چار میٹرو سٹی میں جمعہ کے روز ڈیزل مسلسل دوسرے دن سستا ہوا۔ ڈیزل کی قیمت میں چھ سے سات پیسے کی فی لیٹر تخفیف کی گئی جبکہ پٹرول کی قیمت دسویں دن بھی مستحکم تھی۔
گذشتہ ایک ماہ میں ڈیزل تین روپیے سے زیادہ سستا ہو چکا ہے۔ دنیا میں کورونا وائرس کے سبب ابھی تک خام تیل کی دیمانڈ میں اضافہ نہیں ہوا۔ تیل ماریکٹنگ سیکٹر کی معروف کمپنی انڈین آئل کے مطابق آج دہلی میں پٹرول 81.06 روپیے فی لیٹر پر مستحکم رہا جبکہ ڈیزل چھ پیسے کم ہو کر 70.46 روپیے فی لیٹر پر آ گیا۔ وہیں کمرشیل
راجدھانی ممبئی میں بغیر کسی تبدیلی کے پٹرول 82.59 روپیے فی لیٹر پر مستحکم رہا جبکہ ڈیزل سات پیسے سستا ہوا اور قیمت 76.86 فی لیٹر ہے۔ کولکاتا میں بھی بغیر تبدیلی کے پٹرول 82.59 فی لیٹر پر رہا جبکہ ڈیزل چھ پیسے کم ہو کر 73.99 روپیے فی لیٹر رہا۔ چنئی میں پٹرول کی قیمت 84.14 روپیے فی لیٹر رہی اور ڈیزل چھ پیسے کم ہو کر 75.99 روپیے فی لیٹر رہ گیا۔
آئی او سی ایل کی اطلاعات کے مطابق آج ملک کے چار بڑے شہروں میں پیٹرول۔ڈیزل کی قیمت اس طرح ہے:
سٹی ڈیزل پیٹرول
دہلی 70.46 81.06
ممبئی 76.86 87.74
کولکاتا 73.99 82.59
چنئی 75.95 84.14