: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 23 ستمبر (یو این آئی)راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ اور مرکزی کانگریس ورکنگ کمیٹی کے رکن پرمود تیواری نے کہا ہے کہ آج ملک کی "معاشی دنیا" کے لیے سب سے شرمناک دن ہے، جب آزاد ہندوستان کی تاریخ میں روپے کی قدر ریکارڈ کمی کے ساتھ ایک امریکی ڈالر کے مقابلے 81.09 روپے ہو گئی ہے رکن پارلیمنٹ پرمود
تیواری جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ میں پڑھنے والے ہندوستانی طلباء کا کیا ہوگا؟ وہاں رہنے والے ہندوستانی شہریوں کا کیا ہوگا؟ ان ہندوستانی لوگوں کا کیا ہوگا جو امریکہ میں کاروبار کے شعبے میں سرمایہ لگاتے ہیں؟ آج مودی جی کے دور میں "بھارت ماتا" کی شان میں سب سے "سیاہ باب" کا اضافہ ہوا ہے۔