نئی دہلی، 17 مارچ (یواین آئی) راجیہ سبھا میں جمعہ کے روز رسوئی گیس کا معاملہ اٹھاتے ہوئے اور اس کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ کے مطابق طےکئے جانے کا مطالبہ کیا گیا۔
کانگریس کی چھایا ورما نے وقفہ صفر کے دوران حال ہی میں رسوئی گیس کی قیمت بڑھائے جانے کا
معاملہ اٹھایا اور کہا کہ غریب لوگ مہنگا ہونے کی وجہ سے سلنڈر بھرا نہیں پا رہے ہیں اور وہ پھر چولہا چوکا کے دور میں لوٹنے پر مجبورہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل اور ایل پی جی کی قیمت کم ہو رہی ہے تو ملک میں بھی حکومت کو اس کی قیمت کم کرنی چاہئے۔