نئی دہلی،15 مارچ (یواین آئی) ایوان بالا راجیہ سبھا میں پیر کو کانگریس کے پرتاپ سنگھ باجوہ نے کہا کہ گڈز اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) مد میں پنجاب کے تقریبا8200 کروڑ روپے مرکزی حکومت پر واجب الادا ہیں اور اس رقم کو فورا جاری کی جائے۔ وقفہ صفر کے دوران اس مسئلے کو اٹھاتے ہوئے باجوہ نے کہا کہ جی ایس ٹی میں اس کے حصے کی رقم تقریبا چھ ماہ سے پنجاب کو جاری نہیں کی گئی ہے ، جبکہ پہلے کہا گیا تھا کہ یہ رقم
ہر مہینے ریاستوں کو مہیا کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ دیہی ترقیاتی فنڈ کے تقریبا ایک ہزار کروڑ روپے پنجاب کو جاری نہیں کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’کووڈ19‘ وبا کے دوران ریاستوں کی معاشی حالت کمزور ہوئے ہیں اور اسکیموں کے لئے فنڈز میں کمی کی گئی ہے۔ پنجاب اور ہریانہ کے کسان زرعی اصلاحات کے قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں اور فوڈ کارپوریشن آف انڈیا گندم کی خریداری کے لئے سخت قوانین بنا رہی ہے۔