نئی دہلی ، 19 فروری ( یواین آئی ) بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل میں تیزی آنے کے سبب آج گھریلو مارکیٹ میں مسلسل 11 ویں دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ درج کیا گیا ہے ۔
آج دارالحکومت دہلی میں پٹرول 31 پیسے بڑھ کر 90 روپے فی لیٹر کی
سطح عبور کر کے 90.19 فی لیٹر پر پہنچ گیا اور ڈیزل 33 پیسے بڑھ کر 80.60 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا ہے۔
آئل مارکیٹنگ کی سرکاری کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دارالحکومت دہلی میں پٹرول میں 31 پیسے اور ڈیزل میں 33 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے ۔