نئی دہلی/5ڈسمبر(ایجنسی) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ بدھ کے روز دلی میں پٹرول کی قیمت 71.72 روپئے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 66.39 روپئے فی لیٹر ہے۔ تاہم، ایسا مانا جا رہا ہے کہ آنے والے دنوں میں تیل کی قیمت دوبارہ بڑھ سکتی ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہو سکتا ہے جس کی وجہ سے ہندوستان میں تیل کی درآمد مہنگی ہو جائے گی۔
style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">
آج، کولکتہ میں پٹرول کی قیمت 73.75 فی لیٹر تو ڈیزل کی قیمت 68.12 روپئے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ وہیں، ممبئی میں پٹرول کی قیمت 77.29 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 69.48 روپئے ہے۔ منگل اور بدھ کے درمیان پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔