ممبئی، 23 مئی (یو این آئی) عالمی بازار میں تیزی کے باوجود دھاتوں، بیسک میٹریلس، توانائی، ہیلتھ کیئر، ٹیلی کام، یوٹیلٹیز، ریئلٹی اور تیل سمیت 11 گروپوں میں اونچی قیمت پر ہوئی فروخت سے آج کاروبار کے پہلے دن شیئر بازار میں گراوٹ رہی۔
دھاتو کے گروپ میں آٹھ فیصد سے زیادہ کے بھوچال نے اسٹاک مارکیٹ میں دباؤ بنایا، جس
سے بی ایس ای کے 30 شیئروں والا حساس انڈیکس سینسیکس 37.78 پوائنٹس گر کر 54288.61 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 51.45 پوائنٹس گر کر 16214.70 پوائنٹس پر آگیا۔
اس دوران چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں زیادہ فروخت ہوئی جس سے بی ایس ای مڈ کیپ 0.26 فیصد گر کر 22,449.32 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.64 فیصد گر کر 26,182.06 پوائنٹس پر رہا۔