ممبئی، 14 جولائی (یو این آئی) مقامی سطح پر ایکسس بینک، ایس بی آئی، ایچ سی ایل ٹیک، ٹی سی ایس، وپرو اور آئی سی آئی سی آئی بینک سمیت 17 بڑی کمپنیوں میں فروخت کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ آج مسلسل چوتھے دن گراوٹ کا شکار رہی۔
بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 98 پوائنٹس گر کر 53,416.15 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 28 پوائنٹس گر کر 15,938.65 پوائنٹس پر آگیا۔ بڑی کمپنیوں کی طرح بی ایس ای کی چھوٹی اور درمیانی کمپنیاں میں بھی فروخت ہوئیں۔ اس دوران مڈ کیپ 0.40 فیصد گر کر 22,663.31 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.56 فیصد گر کر 25,645.68
پوائنٹس پر آگیا۔
اس دوران بی ایس ای پر مجموعی طور پر 3462 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 1940 کے حصص سرخ جبکہ 1382 کے حصص کی قیمتیں سبز جبکہ 140 کے حصص میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح این ایس ای میں 29 کمپنیوں میں کمی ہوئی جبکہ باقی 21 میں اضافہ ہوا۔
بی ایس ای کے 10 گروپس میں فروخت جبکہ بقیہ 9 میں خریداری دیکھی۔ آئی ٹی گروپ کو 1.44 فیصد کا سب سے زیادہ نقصان ہوا، جب کہ آئل اینڈ گیس گروپ کو 1.65 فیصد کا سب سے زیادہ فائدہ ہوا۔ اس کے علاوہ بڑے نقصان میں بنیادی مواد 0.71، فنانس 0.40، ٹیلی کام 0.63، بینکنگ 0.43، میٹلز 0.48 اور ٹیک گروپ 1.14 فیصد شامل ہیں۔