ممبئی، 25 مئی (یو این آئی) عالمی بازار میں تیزی کے باوجود مقامی سطح پر آئی ٹی، ٹیک، رئیلٹی، انڈسٹریل، کیپٹل گڈس سمیت 17 گروپوں میں ہوئی فروخت کی وجہ سے شیئر بازار آج مسلسل تیسرے دن بھی گراوٹ کے ساتھ بند ہوا۔
بی ایس ای کا تیس حصص والا حساس انڈیکس سینسیکس 303.35 پوائنٹس گرکر 54 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے 53749.26 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس
ای) کا نفٹی 99.35 پوائنٹس گر کر 16025.80 پوائنٹس پر رہا۔ بی ایس ای کا مڈ کیپ 1.93 فیصد پھسل کر 21,829.06 پوائنٹس اور اسمال کیپ 2.94 فیصد گر کر 25,123.30 پوائنٹس پر آگیا۔
اس دوران بی ایس ای میں 3444 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 2611 کی فروخت جبکہ 717 کی خریدی ہوئی وہیں 116 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ اسی طرح این ایس ای میں 32 کمپنیوں نے نقصان اٹھایا جبکہ باقی 18 میں تیزی رہی۔