ممبئی، 08 ستمبر (یو این آئی) ایشیائی بازار سے موصول مثبت اشارات کی بدولت اضافے میں رہنے والے گھریلو شیئر بازار یورپی بازار کے منفی عندیہ سے کاروبار کے آخری مرحلے میں ہوئی فروخت کے سبب سرخ نشان میں بند ہوئے۔
بی ایس ای کا 30 شیئر والا سینسری انڈیکس سینسیکس 51.88 پوائنٹ کم ہو کر38365.35 پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایکچینج (این ایس ای) کا نفٹی 37.30 پوائنٹس کم ہو کر 11317.35 پوائنٹس پر رہا۔ بڑی کمپنیوں کے مقابلے چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں فروخت کا زیادہ دباؤ رہا جس سے بی ایس ای کا مڈکیپ 1.49 فیصد کم ہو کر 14482.78 پوائنٹس پر اور اسمال کیپ 0.93 فیصد کم ہو کر 14437.53 پوائنٹس پر اور اسمال کیپ 0.93 فیصد
کم ہو کر 14437.53 پوائنٹس پر رہا۔
بی ایس ای میں آئی ٹی 1.35 فیصد اور ٹیک 0.31 فیصد کے اضافے کے سوا تمام گروپ نقصان میں رہے۔ نقصان میں رہنے والوں میں ٹیلی کام 4.01 فیصد اور بیسک میٹیریلس 1.91 فیصد شامل ہے۔ بی ایس ای میں کل 2866 کمپنیوں میں کاروبار ہوا جس میں سے 1719 نقصان میں اور 976 اضافے میں تھے جبکہ 171 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
عالمی سطح پر ایشیائی بازار جہاں اضافے میں رہے وہیں یورپی بازار ہرے نشان میں رہے۔ چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.72 فیصد، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.14 فیصد اور جاپان کا نکئی 0.80 فیصد کے اضافے میں رہا جبکہ برطانیہ کا ایف ٹی ایف ای 0.21 فیصد اور جرمنی کا ڈیکس 0.80 فیصد کے نقصان میں رہا۔