نئی دہلی _ حکومت کے نیشنل براڈ بینڈ مشن نے تیز رفتار انٹرنیٹ خدمات 5G کے منتظر
لوگوں کو خوشخبری سنائی ہے نیشنل براڈ بینڈ مشن نے اطلاع دی کہ وزیر اعظم نریندر مودی ہندوستان
میں یکم اکتوبر کو پرگتی میدان میں انڈیا موبائل کانگریس میں 5G خدمات شروع کریں گے ۔ اس نے ایشیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی نمائش، انڈیا موبائل کانگریس میں 5G خدمات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔