نئی دہلی، 10جون (یو این آئی) رسوئی گیس صارفین اب اپنے ڈسٹری بیوٹر کے علاوہ اسی کمپنی کے دوسرے ڈسٹری بیٹور سے بھی سلنڈ ر ریفل کراسکیں گے۔
پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت نے آج بتایا کہ جلد ہی چندی گڑھ، کوئمبٹور، گڑگاوں، پنے اور رانچی کے صارفین کو تجربہ کی بنیاد کی یہ سہولت دی جائے گی۔اپنے سلنڈر کے لئے ریفل بک کراتے وقت صارفین کو ان کے علاقہ میں سروس دینے والے تمام ڈسٹری بیوٹر کے متبادل دیئے جائیں گے۔ ان میں سے اسے یہ طے کرنا ہوگا کہ وہ کس ڈسٹری بیوٹر سے رسوئی گیس سلنڈر کا ریفل
لینا چاہتا ہے۔
گاہک کو اسی تیل کمپنی کے ڈسٹر ی بیوٹروں کا متبادل ملے گا جس سے اس نے ایل پی جی کنکشن لیا ہے۔ انڈین کے صارفین کو انڈین کے ڈسٹری بیوٹروں میں سے ہی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔ بھارت گیس کے صارفین کو بھارت گیس اور ایچ پی گیس کے صارفین ایچ پی گیس کے ڈسٹری بیوٹروں میں سے ایک کا انتخاب کرسکتے ہیں۔
ایل پی جی کنکشن پورٹیبلٹی کی سہولت پہلے ہی دی جاچکی ہے جس کے تحت گاہک اپنا اکنکشن اور کمپنی سے دوسری کمپنی میں منتقل کراسکتے ہیں۔ مئی میں 55,759گاہکوں نے اس سہولت کا فائدہ اٹھایا۔