نئی دہلی، 14 مارچ (یواین آئی) حکومت نے پرائیویٹ سیکٹر کے چوتھے بڑے بینک یس بینک لمیٹڈ کی تشکیل نو کے حوالہ سے نوٹیفکیشن جاری کیاہے، جس سے اس کے صارفین کو جمعرات سے نکاسی کی چھوٹ مل سکتی ہے۔
کل دیر رات جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بینکنگ ریگولیشن ایکٹ- 1949 کے تحت یہ نوٹیفکیشن جاری کی گئی ہے اور بینک کے لئے نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل دی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے سابق چیف فنانس
افسر اور منیجنگ ڈائرکٹر پرشانت کمار کو پھر سے تشکیل دیئے گئے یس بینک کا چیف ایگزیکٹیو افسر اور منیجنگ ڈائریکٹر بنایا گیا ہے۔
پنجاب نیشنل بینک کے سابق نان ورکنگ چیئرمین سنیل مہتا کو بینک کا نان ورکنگ چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ مسٹر مہیش کرشن مورتی اور اتل بھیرا ایگزیکٹیو ڈائرکٹر بنائے گئے ہیں۔ ریزرو بینک آف انڈیا اپر ڈائریکٹرز کی حیثیت سے ایک یاایک سے زیادہ افراد کو ڈائرکٹر مقررکر سکے گا۔