لندن، 18مئی (یو این آئی) امریکہ اور یوروپ میں پابندیوں میں چھوٹ سے بین الاقوامی بازار میں منگل کو خام تیل 70ڈالر فی بیرل پر پہنچ
گیا۔
لندن کا برینٹ کروڈ وعدہ کاروبار کے دوران آج ایک وقت 70.24ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا تھا۔
مارچ کے بعد پہلی بار برینٹ کروڈ 70ڈالر سے زیادہ مہنگا ہوا ہے۔